تازہ تر ین

9 مئی واقعات: وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی، شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے رائے دی کہ فوجی املاک کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلایا جائے جبکہ سول املاک کا ٹرائل سول عدالتوں میں چلایا جائے، جن شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے فوجی عدالتیں وہیں پر قائم کی جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain