تازہ تر ین

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں ، ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain