تازہ تر ین

کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ: انصاف نہ ہوا تو حکومت کے گلے پڑ جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتی ہے لیکن اگر انصاف نہ ہوا تو یہ حکومت کے گلے پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 جماعتوں کی سیاست موذی کورونا بیماری ہے، جو دباؤ میں بکے گا وہ بکاؤ مال کہلائے گا اور کوڑا دان میں جائے گا، چڑھتے سورج کی پوجا اور پارٹیاں بدلنے کی عدت پوری نہ کرنا، چلے ہوئے کارتوس عوام میں قابل نفرت ہیں۔
13جماعتوں کی سیاست موزی کورونابیماری ہےجودباؤ میں بکےگاوہ بکاؤمال کہلائےگااورکوڑادان میں جائےگاچڑھتےسورج کی پوجا پارٹیاں بدلنے کی عدت پوری نہ کرناچلےہوئےکارتوس اورعوام میں قابل نفرت ہیں پوری قوم کورکمانڈرہاؤس پر حملے کی مذمت کرتی ہےلیکن اگرانصاف نہ ہواتو یہ حکومت کےگلےپڑےگا
ان کا کہنا تھا کہ انتقام کی آگ مزید نہ پھیلائی جائے، میرے سٹاف بلال طارق کو کل 10 جھوٹے سنگین مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے، گھروں پر چھاپہ مارنے والے ماؤں بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھیں اور ان کی تضحیک اور تذلیل نہ کریں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، چادر اور چاردیواری کا احترام کیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے، بجٹ سے پہلے سیکرٹری خزانہ تبدیل کر دیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر کم، آٹا نایاب، اقتصادی تباہی اور سیاسی عدم استحکام ہے، پی ٹی آئی پرپابندی آرمی ایکٹ اور فوجی عدالتوں کا قیام سیاسی انتقام کم عقلی اور ذہنی پستی ہوگی، ووٹ عمران خان کا باقی سب جمعہ بازار ہے۔
پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہےبجٹ سے پہلےسیکرٹری خزانہ تبدیلIMF سے چھٹی زرمبادلہ کے ذخائر کم آٹا نایاب اقتصادی تباہی اورسیاسی عدم استحکام ہےPTI پرپابندی آرمی ایکٹ اورفوجی عدالتوں کا قیام سیاسی انتقام کم عقلی اورذہنی پستی ہوگی ووٹ عمران خان کاباقی سب جمہ بازارہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain