تازہ تر ین

زمان پارک سے گرفتار دہشتگردوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) زمان پارک سے فرار کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار 8 دہشتگردوں کے پاکستان تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے رابطے تھے، تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے، تمام ملزمان کے رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بخت عالم شانگلہ کا اور ممتاز مردان کا رہنے والا ہے، دونوں کے پی میں رہنماؤں سے رابطے میں تھے، سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا، اچھرہ کا عبد الغفور، شاہدرہ کا ذوہیب اور مصری شاہ کا اعجاز پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری سے ہدایات لے رہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا ہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے، ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ گرفتاری سے پہلے ٹمبر مارکیٹ سے ڈنڈے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain