Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمران خان کی طرح تین قیدیوں کیلئے طبی سہولیات آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
    • ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی
    • 27 ستمبر کا احتجاج اٹل’فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
    • تیسرا ٹیسٹ: پاکستان 133 رنز پرڈھیر’انگلینڈ 4وکٹ پر 156رنز
    • حکومت تیسری مرتبہ ایل این جی کارگوخریدنے میں ناکام
    • وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد
    • پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب دنیا کا دوسرا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا سیاحتی مقام بن گیا، ڈبلیو ٹی او

    By Khabrain Newsمئی 19, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ سیاحت ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب دنیا کا دوسرا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
    ڈبلیو ٹی اوکے مطابق سعودی عرب میں 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بین الاقوامی سیاحت کورونا وائرس کے وبائی مرض سے قبل کی سطح سے 64 فی صد زیادہ رہی ہے اور سال کے پہلے چند ماہ میں قریبا 78 لاکھ سیاحوں نے سعودی مملکت کا رخ کیا ہے۔
    سعودی عرب 2022 میں بین الاقوامی سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد میں آمد والے ممالک میں سے ایک تھا اورعالمی سطح پر تیرھویں نمبر پر رہا تھا جس کی سیاحت کے لیے دنیا بھر سے زیادہ تعداد میں لوگ آئے تھے۔وہ 2019 میں پچیسویں نمبر پر تھا،اس طرح وہ 12 درجے اوپرآیا ہے۔
    اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں تمام سفری مقاصد کے لیے مملکت کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ66 لاکھ تھی۔بین الاقوامی سیاحت سے آمدن کے اشاریے میں سعودی عرب 2022 میں گیارھویں نمبر پر آگیا جبکہ 2019 میں یہ ستائیسویں نمبر پر تھا۔
    وزیرسیاحت احمدالخطیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعدادوشمارعالمی سیاحت کے نقشے پر مملکت کی پوزیشن کو بہتر بنانے اور جی ڈی پی میں اس شعبے کے حصے میں اضافے کے لیے سعودی قیادت کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ سیاحتی ویزا کے طریق کار کو آسان بنانا، دنیا بھرمیں سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کی مہموں کی منصوبہ بندی اور سعودی عرب کے اندر موجود متنوع مقامات نے اس کو سیاحوں کے لیے ایک پرکشش سیاحتی مقام بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔
    یہ تمام کوششیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ ویژن 2030 کے تحت اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک کی معیشت کو متنوع بنانا، غیر تیل کے شعبوں کو ترقی دینا اور تیل کی آمدن پرانحصار کم کرناہے۔
    وزیر سیاحت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی وزارت سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبیکے شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

      نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا

      7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.