تازہ تر ین

ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں، ہرگز نہیں جھکیں گے: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہرگز نہیں جھکیں گے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج جس کی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں ایسا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دہشت کے راج کے پیچھے یہ ذہنیت کار فرما ہے کہ ہم اہل پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم تاریخ عالم کے اس عظیم ترین قائد (محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) کی امت ہیں جنہوں نے ہمیں رب العزّت کے حضور اس عہد میں باندھا کہ خالق کائنات کے سوا ہم کسی کے بھی سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain