اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی، حکومت نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق نیپرا سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دی چکی ہے، وفاق کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں، وفاقی حکومت کی درخواست میں ابہام پائے جاتے ہیں۔