لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کیلئے پہلا کارگو جہاز 28 مئی تک عمان پہنچنے کا امکان ہے، جہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل پاکستان لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے روس سے آنے والے کارگو میں ایک لاکھ ٹن تیل ہوگا،چھوٹے جہازوں پر پاکستان تیل جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پہنچ جائے گا۔
پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر 50ہزار ٹن سے زائد کا شپ نہیں لگ سکتا،روس سے پاکستان کیلئے تیل کی درآمد سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی۔
پہلے کارگوکے بعد بھی پاکستان روس سے سستاتیل حاصل کرے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آئی ایم ایف غریب کے لئے سستے پیٹرول پیکج پراعتراض کرے گا۔