تازہ تر ین

توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی: بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ ایک انفرادی عمل ہے جس کی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا ماضی میں جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگا سکتے، اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو امید ہے سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم قرار دے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوانین پرکوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، اس وقت 2 صوبوں میں کوئی اسمبلی نہیں ہے، میری نظر میں آئین کا قتل ہوچکا ہے، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہے ہیں، عدالت ایکشن لے گی۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں نہ ہوں تو میں سمجھتا ہوں آئین چل ہی نہیں سکتا، عدالتوں کے احکامات نہ مانیں جائیں گے تو لوگوں کا عدالتوں پر سے اعتماد ختم ہو جائے گا، جب سے پاکستان بنا ہے ہزاروں قوانین ایسے ہیں جن کو عدالتوں نے کالعدم قرار دیا ہے، اس کو عدالتوں اور پارلیمنٹ کے درمیان تصادم نہ سمجھا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain