تازہ تر ین

آڈیو لیکس: نجم ثاقب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرینگے: اسلم بھوتانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آڈیو لیکس پر پارلیمنٹ کی تحقیقاتی کمیٹی نے عدم حاضری پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور ان کے دو ساتھیوں کی طلبی کے سمن جاری کردئیے۔
قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس کمیٹی کے سربراہ اسلم بھوتانی نے کہا کہ اگر تینوں افراد اگلی پیشی پر بھی پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس کا بیٹا بھی خود کو چیف جسٹس سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس میں نجم ثاقب کے سمن معطل کیے تھے۔
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain