تازہ تر ین

مہنگائی کنٹرول کرنا بڑا چیلنج، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے: عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے، ٹیکس فری نہیں دے سکتے۔
ایک بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے، نویں جائزے کے مکمل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت کے مثبت نتائج آنے کا امکان ہے، سٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے، آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain