تازہ تر ین

کورونا کے بعد پہلی بار 12 لاکھ نمازیوں کا مسجد الحرام میں جمعہ کا روح پرور اجتماع

ریاض :(ویب ڈیسک) حرمین شریفین کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ کل جمعتہ المبارک کو کورونا کے عرصے کے بعد پہلی بار 12 لاکھ فرزندان توحید نے جمعہ کی نماز ادا کی۔
عرب میڈیا کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین کی جانب سے جاری ڈاکٹر السدیس کے ایک بیان کے مطابق نمازیوں نے مسجد حرام میں جمعہ کی نماز میں شرکت کی جو کہ کورونا وبا کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ادھر خادم حرمین شریفین کی دعوت پر 1300 عازمین حج کے مکہ معظمہ پہنچنے کے بعد عمرہ کے مناسک ادا کیے ہیں ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 90 ممالک سے حج کے لیے آئے مردو خواتین عازمین حجازمقدس پہنچے ہیں ۔
دوسری جانب حج سیزن میں محکمہ شہری دفاع نے انتظامات سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں شہری دفاع کے ادارے اور اہلکار حفاظتی سکیموں، آگہی پروگرام، آپریشن سسٹم اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔
سعودی شہری دفاع حج فورس کے کمانڈر حمود الفرج نے کہا کہ مسجد الحرام میں سکیورٹی فورس کی مدد کی جا رہی ہے جبکہ حج ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں حکمت عملی بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج سیزن 2023 کے دوران خطرات سے بچاؤ اور آگہی پر توجہ مرکوز ہے، منیٰ اور عرفات میں تمام خیمے سلامتی کے وسائل سے آراستہ ہیں ، شہری دفاع کے اہلکاروں کو متعدد تربیتی کورس کرائے گئے ہیں جن میں انہیں اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ عازمین حج کو ہر طرح کے خطرات سے بچانے والے انتظامات پر توجہ اور خطرے کی صورت میں متاثرین کا دائرہ محدود تر کرنے کا اہتمام کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain