تازہ تر ین

ویگنرگروپ نے روسی فوج کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا

کیف :(ویب ڈیسک) روس کے لیے یوکرین میں کامیابی حاصل کرنیوالے ویگنر گروپ نے روسی فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا ۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ویگنر گروپ نے اپنے ہراول دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔
ویگنر گروپ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گروپ میں شامل سیکڑوں جنگجوؤں کو وزیر دفاع کے حکم پر بمباری سے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ 2 ہزار جنگجوؤں کی لاشیں چھپادی گئی ہیں تاکہ یوکرین میں نقصانات کم کرکے دکھائے جاسکیں۔
ویگنر گروپ کے سربراہ کے مطابق ان کے دستے نے یوکرین میں شہریوں پر کارروائی کرنے والا روس کا فوجی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا ہے۔
انہوں نے روس کے جنوبی علاقے روستوف میں داخل ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ اب ان کے راستے میں جو بھی آیا اسے تباہ کردیا جائے گا۔
دوسری جانب کریملن نے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن (Yevgeny Prigozhin) پر لوگوں کو خانہ جنگی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماسکو کی سڑکوں پر ٹینک بلالیے گئے ہیں جبکہ یوکرین سے جڑے علاقوں کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
یوکرین سے ملحقہ روسی علاقے روستوف کے گورنر نے علاقے میں کرفیو نافذ کیے جانے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
روسی حکومت نے ویگنر گروپ پر بمباری کی تردید کرتے ہوئے بغاوت کے الزام میں ویگنر گروپ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
دوسری جانب روس میں پیدا نئے بحران کا وائٹ ہاؤس نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور صورتحال سے امریکی صدر جوبائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے،اس حوالے سے امریکا نے اتحادیوں اور شراکت داروں سے صورتحال پر مشاورت شروع کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain