تازہ تر ین

استور : جنگل میں آگ لگنے سے 3 ہزار سے زائد درخت جل گئے

استور : (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع استور کے جنگل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد درخت جل گئے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جنگل میں آگ لگنے کے باعث 3 ہزار سے زائد درخت جل گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain