تازہ تر ین

ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بادل برسنے کا امکان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، راولپنڈی، لوئر دیر میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گلیات اور کھوئی رٹہ میں بھی بادل برسے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی 48، سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت میں43، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ میں 42، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفر آباد میں41، اسلام آباد 40 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain