تازہ تر ین

23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ

۔(خبریں ڈیجیٹل) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی زیر صدارت 4 رکنی بینچ نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کیلئے چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا ۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو تلوار ، جے یو آئی (ف) کو کتاب ، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی، کسان اتحاد کو بالٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی ، پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول کا نشان الاٹ کردیا۔

اس کے علاوہ  پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ ، تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون ، پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس ،اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کو شاہین کا نشان انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کر دیا جس پرآل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain