تازہ تر ین

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 100 سے زائد مقدمات درج

 لاہور: لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھ روز سے جاری ہے، اس دوران 100 سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق  لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینیر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم، اور وزارت توانائی کی ہدایات پر لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے چھٹے دن تمام سرکلز میں 205 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔  تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے105ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جب کہ ایک  ملزم کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain