تازہ تر ین

مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار ہوگئی

تریپولی: لیبیا میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار تک جا پہنچی اور امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 

بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر مشرقی لیبیا کا شہر ڈیرنا ہوا جہاں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

مشرقی لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق ہزاروں لوگ تاحال لاپتا ہیں تاہم انہوں نے اعداد و شمار سے متعلق مزید تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔دوسری جانب بن غازی میں ہلال احمر کے سربراہ قیس فکیری نے الجزیرہ کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح تین میٹر (10 فٹ) تک بلند ہونے کے باعث تباہی ہوئی، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain