تازہ تر ین

خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار

راولپنڈی: (خبریں ڈیجیٹل) سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں آپریشن دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں 6 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سے خود کش حملہ بھی کروایا تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain