تازہ تر ین

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے سے ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں: نگران وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیر خارجہ نےکہا کہ معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ہمارا بنیادی ہدف پاکستان میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

’ایس آئی سی ایف کے تحت 5 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے‘

انہوں نے کہا کہ ایس آئی سی ایف کے تحت 5 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کیے ہیں جس کیلئے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے، خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں اور خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جارہی ہیں جن کا بڑا ہدف عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر توجہ

سی پیک سے متعلق نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی، چین ا ور پاکستان سی پیک کی دسویں سالگرہ منارہے ہیں اور سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت اور ریلوے پر توجہ دی جارہی ہے۔

ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے جلیل عباسی جیلانی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں دہشتگرد گروپ ہمسایہ ملکوں سےکارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ کرنے کویقینی بنائے۔

نگران وزیرخارجہ نے ملک میں پیٹرول کی زائد قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں قیمتیں بڑھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain