تازہ تر ین

وزیر اعظم کا پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کا حکم

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچانے پر غور کیا گیا، حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر شرکا کو بریفنگ دی۔

اجلاس کو سمگلنگ و بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی کی شرح میں 1.7 فیصد کمی ہوئی، یہ کمی گزشتہ ایک برس میں سب سے زیادہ کمی ہے۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12.38 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 4.7 فیصد کمی ہوئی، اس کمی کے فوائد عام آدمی تک جلد پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، ڈالر کی قیمت میں استحکام اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے 41 ارب روپے کی بچت ہوئی، اس بچت کا ریلیف عام آدمی تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، بجلی چوری کی روک تھام اور سمگلنگ کے خلاف آپریشن سے عام صارف کو فائدہ ہوا، بلوچستان میں گندم کی قیمت میں 18 فیصد کمی ہوئی، بلوچستان میں چینی کی قیمت میں اوسطاً 16 فیصد کمی خوش آئند ہے، چاروں صوبوں میں صوبائی انتظامیہ کے اقدامات کی بدولت سفری کرایوں میں اوسطًا 10 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

نگران وزراء اعلیٰ محسن نقوی، مقبول باقر، اعظم خان، چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں خشک راشن، اجناس، آٹے، چینی، گھی و تیل، سبزیوں و پھلوں گوشت وغیرہ کے نرخوں میں کمی پر بھی بریفنگ دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ تمام صوبوں میں پرائس مجسٹریٹ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کیلئے سرگرم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain