تازہ تر ین

یہاں لوگ غائب ہوتے ہیں پھر آکر کہتے ہیں وہ خود کہیں گئے تھے، ہائی کورٹ

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے لال حویلی کے ملکیتی کیس میں محکمہ وقف متروکہ املاک کے لیگل ایڈوائزر کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لوگ غائب ہوتے ہیں پھر آکر کہتے ہیں وہ خود کہیں گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ  میں لال حویلی ملکیتی تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی جو کہ لال حویلی سیل کرنے اور ملکیتی رجسٹری منسوخی کرنے سے متعلق ہے۔ سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔

دوران سماعت محکمہ وقف متروکہ املاک کے لیگل ایڈوائزر پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کی جارہی ہے، آئندہ تاریخ پر لیگل ایڈوائزر نہ آئے تو ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

عدالت نے کہا کہ یہاں لوگ غائب ہوتے ہیں پھر آکر کہتے ہیں وہ خود کہیں گئے تھے، عدالتیں کسی کی مرضی سے نہیں اپنی مرضی سے چلیں گی، معلوم کریں لیگل ایڈوائزر غائب تو نہیں ہوئے؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اب تو حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں کیا آپ کو بھی ہاٹ لائن پر نئی ہدایات کا انتظار تو نہیں؟ وکیل پٹیشنر نے کہا کہ یہ تاخیری حربہ ہے شیخ رشید کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain