تازہ تر ین

آئی ایم ایف کا منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات کا آج چھٹا روز ہے جس میں آج بھی آئی ایم ایف کا ایک نیا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ہوئے اور ایف بی آر نے ٹیکس کرائم پر ستمبر تک رپورٹ اور آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ بھی دی۔

ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر ملوث عناصر کے اکاؤنٹس بلاک، سخت سزائیں اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک ٹیکس کرائم اور مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے واضح پالیسی بنائے، آئندہ بجٹ میں مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے مزید سخت سزائیں فنانس بل میں منظور کرائی جائیں اور مشکوک ٹرانزکشنز میں اگر منی لانڈرنگ کے عناصر ہیں تو قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain