Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’پن‘ لانچ کردی گئی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ٹیک مصنوعات میں سے ایک ہے۔

    ’ہیومین‘ یا Humane امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے دو سابق ملازمین عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اسٹارٹ اپ ہے جو پانچ سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔

    عمران چوہدری ایک برطانوی نژاد امریکی ڈیزائنر ہیں، جنہوں نے آئی فون کے لیے یوزر انٹرفیس اور انٹریکشن ڈیزائن بنائے تھے، ایپل میں 1995 سے 2017 تک وہ میک، آئی پوڈ، آئی فون، آئی پیڈ، ایپل ٹی وی، ایپل واچ، ایئر پوڈز، اور ہوم پوڈ سمیت دیگر مصنوعات کے ڈیزائنر تھے۔

    ہیومین کے صدر عمران چوہدری اور ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے مصنوعی ذہانت پر مبنی منفرد ڈیوائس ’اے آئی پن‘ کی تیار کرنے میں مصروف تھے، بظاہر نظر آنے والی یہ چھوٹی سی ڈیوائس کئی بڑے بڑے کام سرانجام دے سکتی ہے۔

    ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اے آئی پن کا وزن تقریباً 34 گرام ہے، اور جب آپ ’بیٹری بوسٹر‘ کو نصب کرتے ہیں تو اس کے وزن میں مزید 20 گرام اضافہ ہوجاتا ہے، اس میں 13 میگا پکسل کیمرہ بھی موجود ہے، جو بہترین کوالٹی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔

    ہیومین ’اے آئی پِن‘ میں اسمارٹ فون کے تمام فیچرز موجود ہیں لیکن اس کا ڈیزائن اسمارٹ فون سے بہت مختلف ہے، اے آئی پن کے ذریعے آپ کال کر سکتے ہیں، پیغام بھیج سکتے ہیں اور وائس کنٹرول کے ذریعے دنیا بھر کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

     

     

    یہ معلومات چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس کا زیادہ تر کام بات چیت کے ذریعے ہے، یعنی آپ اس ڈیوائس سے تمام معلومات گفتگو کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں البتہ اس ڈیوائس میں لیزر ڈسپلے بھی موجود ہے، جو آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی کو منی اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔

    اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی آپ کو کال کرے گا تو کالنگ اسکرین لیزر ڈسپلے کے ذریعے ہاتھ کی ہتھیلی پر نظر آئے گی، یہی نہیں بلکہ لیزر ڈسپلے پر وقت، تاریخ اور دیگر معلومات بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    یہ اے آئی پن وائس اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس ڈیوائس پر ایسا سافٹ ویئر نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے اس ڈیوائس کو آپ اپنے لباس کے کسی بھی جگہ لگاسکتے ہیں اور باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔

    عمران چوہدری نے جاری ویڈیو میں کہا کہ ’ڈیوائس کو لباس پر لگانے کے بعد یہ اے آئی پن آپ کو ہر وقت ریکارڈ نہیں کرے گی اور نہ ہی آپ کی باتیں سنے گی بلکہ یہ ڈیوائس اس وقت تک کوئی کام نہیں کرے گی جب تک آپ اسے کوئی اشارہ نہ دیں۔‘

     

     

    انہوں نے بتایا کہ ’جب آپ ڈیوائس سے بات کریں گے، اسے ہاتھ لگائیں گے یا ہاتھ کے ذریعے کوئی اشارہ دیں گے یا پھر لیزر انک ڈسپلے کے ذریعے اشارہ دیں گے تو صرف اسی وقت یہ ڈیوائس کام کرسکتی ہے اور آپ کے سوال کا جواب دے سکتی ہے۔

    ایک اور ویڈیو میں عمران چوہدری اے آئی پن کے کچھ فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرہ کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈیوائس کے اندر Qualcomm چپ سیٹ نصب کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اس ڈیوائس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی پن کا آپریٹنگ سسٹم ایل ایل ایم ورچوئل اسسٹنٹ ہے، جو آپ کے الفاظ کو آپ ہی کی آواز میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتی ہے۔

    اے آئی پن کو آپ کے اکاؤنٹس تک رسائی دینے کے بعد ڈیوائس میں موجود سسٹم آپ کی ای میلز بھی پڑھ سکتا ہے، آپ ٹیکسٹ میسج کا رپلائی وائس پیغام کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں۔

    یہ ڈیوائس ویب سائٹ تلاش کرنے اور صارف کے سوالات کے جوابات فراہم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے چیٹ جی پی ٹی گوگل میں موجود تمام معلومات تحریری طور پر آپ کو فراہم کرتا ہے۔

    اس ڈیوائس کی تعارفی قیمت 699 ڈالرز ہے، جبکہ اس کے علاوہ اس کی سبسکرپشن کے لیے اضافی 24 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔

    ہیومین کا کہنا ہے کہ کمپنی 16 نومبر سے اے آئی پن کے آرڈر لینا شروع کر دے گی۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.