تازہ تر ین

چیف جسٹس پر نہ دباؤ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، سپریم کورٹ کا عمران خان کے خط پر اعلامیہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباؤ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے۔

چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست موصول ہوئی، لیکن دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کورئیئر کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، جس کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں۔ پچھلوں دنوں بھی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے، یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain