تازہ تر ین

چیف الیکشن کمشنر کے انتخابات سے متعلق بیان پر یقین کرنا چاہئے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر کے انتخابات سے متعلق بیان پر یقین کرنا چاہئے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا شیخ رشید کے خلاف کوئی کیس نہیں، آج میرے خلاف عدالت میں دس مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میری چھوٹی سی دو حلقوں کی سیاست ہے، ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلے کے بعد کوئی ٹویٹ بھی نہیں کیا، البتہ الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے، ہمیں الیکشن کمشنرکے بیان پر یقین کرنا چاہیے، سکندر سلطان راجہ نے کہا الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain