Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • روس کی یوکرین پر چڑھائی سیکڑوں ڈرائون 73 میزائل صنعتی اہداف نشانہ
    • ایران کا کویت اور بحرین ایئر پورٹ پر حملہ
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سنگین واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس بلایا گیا، بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsدسمبر 11, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پالسیوں کے باعث ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردوں کو ایک بار پھر پاکستان پر ملسط کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے دہشت گردوں کو پناہ دی، سنگین واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو افغانستان سے واپس بلایا گیا، پارلیمان اور عوام سے پوچھے بغیر یہ فیصلہ لیا گیا، راتوں رات ایسا یو ٹرن لیا گیا جس کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے جو سرفراز بگٹی نے لیا ہےشہدا اور سیاستدان جو دہشت گردی کا شکار ہوئے ان کے پورٹریٹ لگائے گئےجدوجہد کے نتیجے میں پاکستان میں امن قائم ہوادہشت گردی کو ملک سے ختم کردیا گیا تھا ایسا فیصلہ بدقسمتی سے لیا گیا تھا کہ دوبارہ دہشت گردی آئی پارلیمان اور عوام سے پوچھے بغیر فیصلہ لیا گیا کہ دہشت گردوں کو انگیج کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کو پھر پاکستان پر مسلط کردیا گیاجگہ جگہ ایک بار پھر دہشت گردی نظر آرہی ہےہماری فوج اور پولیس دہشت گردی کے نشانہ پر ہیں مسلسل کوشش کے بعد ملک کو ان دہشت گردوں سے پاک کرایا تھا، پارلیمان کی منظوری کے بغیر راتوں رات یو ٹرن لیا گیا، پاکستان کے عوام اس کے نتائج بھگت رہے ہیں، ایک بار پھر دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے عوام اور پولیس و فوج کو قربانی دینا ہوگی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اس فیصلے کی تحقیقات ہونا چاہئیں کہ اس لے پیچھے کیا محرکات تھےعوام کو یقین دلانا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں پھر ایسا یوٹرن نہ لیا جائے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ پروسیجرز فالو کئے بغیر طالبان کو واپس آنے کی اجازت دی گئی ان تحقیقات کی روشنی میں ہمیشہ کے لیے ایسے فیصلوں کو روکنا ہوگا ہم پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اور پیپلزپارٹی دونوں پلیٹ فارمز سے انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق وزیر خارجہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں، بھارت اقوام متحدہ کے موقف کو نہیں مانتا دنیا کو سوچنا ہوگا کہ کب تک ایسی روایات کو قبول کرے گابھارت بار بار عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہےبھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انحراف نہیں کرسکتا کشمیر ایک تنازعہ ہے جو حل طلب ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے جیلوں سے دہشت گردوں کو رہا کرایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو قبائلی علاقوں میں بسایا، حالات جو بھی ہوں انتخابی مہم چلائیں گے، ذوالفقار بھٹو قتل کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنا اچھا فیصلہ ہے کارروائی کو لائیو دکھانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا گیا، جو پاکستان میں دہشت گردی کرتے رہے چالباز نے انہیں رہا کردیا، سنگین واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس بلایا گیا، راتوں رات ایسا یو ٹرن لیا گیا جس کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، یہ یقین دہانی کرنی چاہیے کہ ایسے فیصلے دوبارہ نہیں کیے جائیں۔

    دہشت گردوں کو معاف کرنے کا کسی کے پاس اختیار نہیں، نگراں وزیرداخلہ

    اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، بینظیر پاکستان اور دنیا کی بڑی لیڈر تھیں ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جنگ میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزارت داخلہ میں سویلین شہداء کے پورٹریٹ لگائے گئے، شہداء کے لواحقین کو چاروں صوبوں سے بلایا گیا، دہشت گردوں کو معاف کرنے کا کسی کے پاس اختیار نہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ میں قائم کی گئی شہداء گیلری میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر آویزاں کی، اس موقع پر نگراں وفاقی وزیرداخلہ بھی موجود تھے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    تازہ ترین

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.