تازہ تر ین

لندن اسٹاک مارکیٹ پر حملے کی سازش ناکام، 6 افراد گرفتار

لندن اسٹاک ایکسچینج کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی سازش کے الزام میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فلسطین ایکشن گروپ کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو مقفل کرکے حصص کی خرید و فروخت کا عمل روکنے کی سازش تیار کی تھی۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک فلسطینی ایکشن گروپ کے ارکان پیر کی صبح اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مکمل طور پر روکنے کی سازش پر عملدرآمد کی تیاری کرچکے ہیں۔ یہ لوگ عمارت میں مقفل ہوکر اسے نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

مشتبہ ملزمان میں 3 خواتین ہیں۔ ان سب کی عمریں 23 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتاریاں لیور پول، برینٹ (شمالی لندن) اور برائٹن میں کی گئیں۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیان ٹامس نے کہا کہ پولیس کو یقین ہوچکا تھا کہ یہ گروپ لندن اسٹاک ایکسچینج میں گڑبڑ پھیلانے کی تیاری کرچکا ہے۔ اگر یہ گروپ اپنی سازش پر عمل میں کامیاب ہو جاتا تو خاصا نقصان ہوسکتا تھا۔

لندن پولیس نے دوسرے شہروں کی پولیس سے بھی رابطہ قائم کیا ہے تاکہ ایسے کسی اور منصوبے کو بھی ناکام بنایا جاسکے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے پولیس کو اہم معلومات فراہم کرنے پر روزنامہ ایکسپریس کا شکریہ ادا کیا۔ یہ معلومات روزنامہ ایکسپریس نے دو ماہ کے دوران اپنے ذرائع اور تفتیش کے ذریعے حاصل کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain