تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کا انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMS کے ذریعے ترسیل پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج موبائل ایپ EMSکے ذریعے ٹرانسمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انچارج سنٹرل الیکشن سیل پیپلز پارٹی سینیٹر تاج حیدر نے موبائل ایپ پر تحفظات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ  ہم نتائج آف کاؤنٹ (فارم 45) کی الیکٹرانک ٹرانسمیشن کے لیے ایک بالکل نئی اور غیر مانوس ایپلی کیشن ‏ موبائل ایپ کے اجراء پر انتہائی سنگین اعتراضات نوٹس میں لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی جیسی صورتحال سامنے آئے گی، یہ 2018 کی طرح نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے لیے استعمال ہوگی، ریٹرننگ افسران کی جانب سے عارضی نتائج مرتب کرنے میں طویل تاخیر کا سبب بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain