تازہ تر ین

شہباز شریف کا راجن پور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

 صدر پاکستان مسلم لیگ نون اور سابق وزیراعظم شہباز شرہیف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت رہتی توجنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔ سابق وزیراعلیٰ نے راجن پور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجن پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا نے کہا کہ آپ کو قائد نواز شریف کی طرف سے سلام، سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کیلئے آیا تھا، آج یہاں آکر آج بہت خوش ہوں، آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں اتبی بڑی تباہی نہیں دیکھی تھی، راجن پور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا۔ صدر نون لیگ کا کہنا تھا کہ نون لیگ نےجنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، آج کوئی احسان جتانے نہیں آیا بلکہ آج 14 سال پہلے سیلاب کے دلخراش واقعات یاد آگئے۔

انہوں نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، 20 دانش اسکول بنائے جن میں 16 جنوبی پنجاب میں ہیں، راجن پور ڈسٹرکٹ اسپتال کا صوبے کے کسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں، ڈی ایچ کیو اسپتال کو بہترین اسپتال بنایا، سٹی اسکین بھی لگایا، مسائل کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال میں راجن پورگل گلزار بنا دینا چاہیے تھا، ہماری حکومت رہتی تو جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی لیکن پنجاب کا وزیراعلیٰ اسے بنایا گیا جس نے کوئی پرواہ نہ کی۔ شہباز شریف کے مطابق ہمارے دور میں جعلی کام کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ہماری حکومت آئی تو جنوبی پنجاب کو منی لاہوربنادیں گے، 9 مئی کا اندھیرا 9 فروری جو چھٹ جائے گا۔ انتخابی جلسے کے شرکاء سے وعدے کرنے والے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں لیپ ٹاپ دیں گے، آپ اللہ کا نام لے کر 8 فروری کو شیر کامیاب کریں، ہم روزگار اسکیم کے تحت گاڑیاں دیں گے، یہ 4 سال جادو ٹونے میں لگے رہے کوئی کام نہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain