Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف 11کارروائیاں
    • گوجر خان ، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • جوتانہ ہائوس پر عظمتِ مصطفی ۖ کانفرنس آج منعقد ہو گی
    • ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا مختلف یوسیز کا دورہ
    • صدیق آباد چوک میں تیز رفتار شاہ زور وین حادثے کا شکار، 1 شخص جاں بحق
    • قبرستان انتظامیہ کی ناہلی ، قبریں لمبے لمبے گھا س میں چھپنے لگیں
    • ترک جامعات کے سربراہان کا نسٹ کا دورہ،تعلیمی روابطہ فروخ پر تبادلہ خیال
    • جاتلی پولیس کی کارروائی، خواتین سے دست درازی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
    • انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا
    • میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
    • دییافت 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار نئی بلی کی نسل Leopardus tilcayo
    • NH750، اور-56 NH85 4WD لغازی ٹریکٹرز، دو نئے ماڈلزمتعارف
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 4 افرادگرفتار، شراب برآمد
    • کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، ایک ڈاکوہلاک، 6 زخمیوں سمیت14 ملزمان گرفتار
    • جامعہ نعیمیہ میں13ویں محفل میلاد مصطفیۖ برائے خواتین آج ہوگی
    • سونا مزید مہنگا پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار سے اوپر
    • چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
    • بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش
    • جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
    • پاکستان کی خاطر موبائل دیے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن 2024 کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں، فیصل واوڈا

    By Khabrain Newsفروری 12, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سینئرسیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ میں الیکشن 2024 کومیں جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلے قوم کوڈھونڈنا ہوگا وہ کون ہے جس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان یہاں پہنچاہے،وہ کون ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے ٹکڑے ہوئے ہیں،وہ کون ہے جس کی وجہ سے بھٹوکوپھانسی ہوئی ہے، وہ کون ہے جس کی وجہ سے زرداری کو14سال جیل بغیرسزاکے ہوئی۔وہ کون ہے جس نے بلیک لاڈکشنری ایجادکرکے نوازشریف کونااہل کیا،ان کی بیوی کی بیماری کی حالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    عمران خان کی حکومت کوزبردستی بدمعاشی سے کس نے پابند کیاکہ تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے۔وہ کون ہے جوچھٹی والے دن اپنے آفس کھول دیتاہے،وہ کون ہے جنہوں نے پرزنروینز دکھائیں،وہ کون ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کورات 12بجے ختم کیا،وہ کون ہے جس نے نسلہ ٹاورگرایا،وہ کون ہے جس نے ریکوڈک میں اربوں ڈالرکا پاکستان کونقصان پہنچایا۔
    انہوں نے کہا کہ وہ کون ہے جس نے ریپ کیسزمیں انصاف نہیں دیا بلکہ باربار سوال کرکے اس کواذیت دی۔وہ کون ہے جس نے ارشد شریف کے قتل کوآج تک کھولانہیں،وہ کون ہے جنہوں نے آئین اورقانون کی ٹھیکیداری اٹھائی ہوئی ہے،وہ کون ہے جنہوں نے پنجاب اورکے پی میں الیکشن نہ کراکے شب خون مارا اورکچھ نہیں کیاگیا۔وہ کون ہیں جوصادق اورامین کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں،وہ کون ہے جواپنی کرپشن پراستعفی دے کرآگے کچھ ہونے نہیں دیتے،وہ کون ہیں جوہٹنے کے بعد بھی دوسویونٹ بجلی کے بھی لیتے ہیں،وہ کون ہے جوذمہ داری ملنے کے بعد کام نہیں کرتے،وہ کون ہیں جنہوں نے یہ شفاف الیکشن کرائے ہیں،وہ کون ہیں جن کی ذمہ داری تھی شفاف الیکشن کرانا، اس کوقوم نے ڈھونڈناہوگا۔اس کو141نمبرسے پہلے نبمرپرلاناہوگا،ورنہ اس ملک کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ جب آپ نے ٹھیکہ اٹھایا ہے بیل دینے کابھی اورجیل دینے کابھی ،جب سارے کام آپ کوآتے ہیں تو پھر ملک بھی آپ چلائیں،اس نے قوم کوکام کروانا ہوگا، ورنہ یہ تماشہ 75سال سے چلتارہا ہے آگے بھی چلتا رہے گا،میں عدلیہ کی بات کررہا ہوں، جب ہرچیزکا ٹھیکہ آپ نے لیاہواہے توپھربلیم اسٹیبلشمنٹ کوکیوں دیتے ہیں؟ یہ کوئی طریقہ ہے کہ آپ کسی کی پرسنل لائف پرآجائیں، اس کی چاردیواری کے اندرآجائیں،وہ سابق وزیراعظم کی بیوی تھی،نہ اس سے کوئی سوال ہوتاہے نہ قاضی سے کوئی سوال ہوتاہے، اگرکل کسی کی طلاق ہوگی توپرانا شوہر کھڑا ہوجائے گاکہ یہ نکاح نہیں حرام ہے، یہ کیامثالیں سیٹ کررہے ہیں۔

    آپ نے عدت کیس میں سزا دیکرلوگوں کومشتعل کیا اور وہ جاکرووٹ دے آئے، اب جوفارم 45لے کرپھررہے ہیں اس سے کیا ہو گا؟ فارم 45جیتنے والے کے پاس بھی ہے اورہارنے والے کے پاس بھی ہے ،یہاں مْردوں کے ووٹ پڑتے ہیں لوگ جیت جاتے ہیں اور ہارنے والے پانچ سال گھومتے رہتے ہیں۔اس وقت قومی اسمبلی کے 93 امیدوار آزاد ہیں،ان میں 30ہوتے ہی آزاد ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔ان 30 کا بھاؤ لگ گیاہے یہ ن لیگ میں چلے جائیں گے،30اچھے بچے بن کراپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ،یہ ڈرامہ سال ڈیڑھ سال چلے گا اس کے بعد اصل جمہوریت آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کووزیراعظم بنادیاڈائریکٹ توچارچھ مہینے میں پٹاخہ بج جائے گا،یہ ن لیگ کا آخری اقتدار ہے، اس سے تواچھا تھا نگران سیٹ چلنے دیتے، اس سیٹ اپ کیساتھ اب آگے بڑھیں گے تومہنگائی عروج پر ہوگی۔ اگرآپ الیکشن کمشنرکی رشتہ داری اورتعلقات دیکھیں تو آپ کوراکٹ سائنس کی ضرور ت نہیں ہے۔ سکندر سلطان راجہ کے سسر نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔پھران کی فیملی کے اوپرکئی ڈیپ روٹڈ الزامات ہیں،کسٹم کے کیسزہیں یہ قوم بھول جاتی ہے،ہم نہیں بھولنے دینگے،میں قوم کوپہلے بتارہاہوں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.