پنڈ دادنخان (بیورو رپورٹ)جوتانہ ہاس پر عظمتِ مصطفی ۖ کانفرنس کا انعقاد آج بعد از نمازِ مغرب ہوگا۔ کانفرنس سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی زیرِ قیادت منعقد کی جائے گی۔کانفرنس سے محمد اجمل رضا قادری خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ محفل میں حضور اکرم ۖ کی سیرتِ طیبہ، عظمت و شان اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت مآب ۖ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کریں گے۔کانفرنس میں علما کرام، معززین علاقہ اور عاشقانِ رسول ۖ کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع منتظمین کی جانب سے اہلِ علاقہ کو عظمتِ مصطفی ۖ کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے
