اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) قبرستان انتظامیہ کی ناہلی ، قبریں لمبے لمبے گھا س میں چپنے لگیں ، عوا م کا اپنے عزیزوں کی قبرو ں تک پہنچنا محال ، تفصیلات کے مطا بق اٹک میں موجود قبرستانوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد انتہائی اونچا گھاس اگ چکا ہے جس سے قبریں نہ نظر آنے کے ساتھ ساتھ زیریلے کیڑوں کے کاٹنے کا بھی خدشہ ہے ، اپنے عزیزوں کی قبروں پردعا پر آنے والوں کا کہنا ہے کہ لمبے گھا س کی وجہ سے انہیں قبریں تلا ش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس کے علاوہ ہر جمعة المبارک کو عوام کی بڑی تعداد قبرستا ن میں دعا کے لیے آتے ہیں گھاس اور بوٹیوں کی وجہ سے زیریلے کیڑے کاٹنے کا بھی خدشہ ہے ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ خدارا قبرستان انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں کہ گھا س کی کٹائی بروقت کی جائے تاکہ دعا کے لیے آنے والی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
