راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے ڈھوک کشمیریاں،ڈھوک منشی خان ،رحمت آباد اور شکریال
کی مختلف یوسیز کا دورہ کرکے صفائی اور انسداد ڈینگی و سموگ آپریشن کا معائنہ کیا ، ورکرز سے بات چیت کی، شہریوں سے بھی صفائی کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ان کی تجاویز لیں اس موقع پر سینئر مینیجر کمیونیکیش ناصر محمود، مینیجر اپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک اور مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سرداران کے ہمراہ تھے،مینیجر آپریشنز نے ایم ڈی کو صفائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور سموگ کے خاتمے کے حوالے سے شہر میں واشنگ اور دیگر صفائی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا،کمیونیکشن ٹیم نے جمعہ کے روز جامع مساجد میں جا کر شہریوں کو صفائی کا پیغام دیا،انسداد سموگ اور ڈینگی کی حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے،امام صاحبان کو صفائی کا پیغام نمازیوں تک پینچانے کی اپیل بھی کی ہے،
