تازہ تر ین

مقامی فٹبالر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا

انڈونیشیا میں ایک مقامی فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ کے سلیوانگی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران آسمانی فٹبالر پر آگری جس کے باعث کھلاڑی میدان میں ہی گر پڑا۔

35 سالہ ہلاک فٹبالر کی شناخت سیپٹن رہارجا کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا تھا۔

آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھی فٹبالر سانس لے رہا تھا، اسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید جھلسنے کے باعث دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ اندوہناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain