Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    این اے 15،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    By Khabrain Newsفروری 27, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: این اے 15 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کردی۔

    ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 (مانسہرہ) عذرداری کیس کی سماعت کی، جس میں نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہمیں آر او کے جواب کی کاپی کل شام کو ملی، ہمارا کیس اسی جواب پر ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کے استفسار پربتایا گیا کہ اس پر حکم امتناعی ہے۔

    وکیل نے کہا کہ کامیاب امیدوار کا فتح کا مارجن 24 ہزار سے زائد ہے۔ ہمیں 123 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں ملے۔ ہمیں فارم 45 پریزائیڈنگ افسر نے نہیں دیے۔ ہمارا رزلٹ اگلی صبح 10 بجے تک بھی نہیں آیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے کہا کہ یہ جو آپ 10 بجے کی بات کر رہے، ایسے تو پورا ملک کھولنا پڑے گا۔ آپ 632 صفحات کے بجائے چیدہ چیدہ پوائنٹس بتائیں۔ ایسے تو ہمیں پورے صفحات پڑھنا پڑیں گے۔

    وکیل نے بتایا کہ 15 پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ باکس کی سیلز موجود نہیں تھی۔ کچھ بیلیٹ باکس پر جزوی سیل لگی ہوئی تھی۔ ہمیں ابھی تک فارم 51 موصول نہیں ہوا۔ اس میں ہم دیکھیں کہ کون کونسے بیلٹ باکس کی سیل ٹوٹی ہوئی ہے۔ اس حلقے میں ریکارڈ ٹیمپر ہوا ہے۔ اس حلقے میں ڈسکہ سے زیادہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے۔ وہاں پر آر او کے خلاف ایف آئی آر ہو چکی ہے۔ آر او بیمار ہوا، اسپتال گیا، وہاں سے غائب ہو گیا۔

    وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ این اے 15 میں ووٹوں کی گنتی اگلی صبح 4 بجے تک بھی مکمل نہ ہوئی۔ این اے 15 میں 123 فارم 45 میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ نے کہا کہ کیا وجہ ہوگی جو آپ کے پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 نہیں دیے گئے؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ ایک شخص کو جتوانے کے لیے ریاستی مشینری کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔ الیکشن غیر آئینی، غیر قانونی اور انتخابی قوانین کے خلاف تھا۔

    ممبر الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ پورے ملک کے الیکشن غیر آئینی، غیر قانونی اور دھاندلی زدہ تھے؟ ، جس پر وکیل نے کہا کہ میں صرف این اے 15 کے الیکشن میں بےضابطگیوں کی بات کر رہا ہوں۔

    نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے این اے 15 مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے دلائل مکمل کیے۔

    بعد ازاں وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ اگر تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی تھیں تو تحقیقات کے لیے معاملہ ٹریبونل کو بھجوایا جائے۔ آر او کے خلاف درج ایف آئی آر کو شہادت کے طور پر نہیں لیا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ٹریبونل، شہادت ریکارڈ نہیں کرسکتا۔ 8 فروری رات ایک بجے تک الیکشن کے حوالے سے کوئی بڑی شکایات نہیں تھیں۔ نواز شریف این اے 15 میں 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں ہارے ہیں۔ الیکشن کمیشن ٹریبونلز بنا چکا ہے، این اے 15 کا معاملہ ٹریبونل کو بھجوایا جائے۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی

      پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.