تازہ تر ین

سعودیہ، یو اے اور روس کا تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کا فیصلہ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تیل برآمد کرنے والے تین بڑے ممالک کی طرف سے پیداوار و رسد بڑھانےس انکار کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

سعودی عرب نے جولائی 2023 میں پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے بتایا کہ پیداوار میں ایک لاکھ 63 ہزار بیرل یومیہ کمی برقرار رہے گی۔ اس کی مجموعی یومیہ پیدوار اس وقت 29 لاکھ 12 ہزار بیرل یومیہ ہے۔

یو اے ای نے اپریل 2023 میں پیداوار ایک لاکھ 44 ہزار بیرل یومیہ گھٹادی تھی۔

روس نے پیداوار میں 4 لاکھ 71 ہزار بیرل یومیہ کمی کر رکھی ہے۔ یوکرین کی جنگ کے طول پکڑنے کے بعد سے روسی قیادت نے تیل کی برآمد کم کردی ہے۔

روس نے اس سے قبل تیل کی برآمد میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان نے گزشتہ نومبر میں پیداوار میں مجموعی طور پر 22 لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاقِ رائے کرلیا تھا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain