تازہ تر ین

وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ، رمضان پیکیج کی تقسیم کا جائزہ

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کے لیے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، ٹیمیں معائنہ کریں کہ گھی اور آٹے کا معیار اچھا ہو، جہاں خرابی پائی گئی اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی ماہانہ امداد میں اضافہ کرکے انہیں 10 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain