Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دوبارہ گنتی کے نام پر ہماری نشستیں ہتھیانے کی سازش ہورہی ہے، پی ٹی آئی

    By Khabrain Newsمارچ 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: تحریک انصاف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونے والے عناصر اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے عوام کے مینڈیٹ پر نئے سرے سے ڈاکا ڈالنے کی سازش رچا رہے ہیں۔

    ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت تحریک انصاف کے متعدد حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کی جیت کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے ذریعے شکست میں تبدیل کرنے کی غیر آئینی کوششیں جاری ہیں، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اور سرکاری نتائج جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں کی جاسکتی۔

    ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی آئینی طور پر جیتی گئی نشستیں مسترد شدہ کرداروں میں خیرات کے طور پر تقسیم کی جا رہی ہیں، بددیانت چیف الیکشن کمشنر کی سرپرستی میں تحریک انصاف امیدواروں کے آئینی حق پر ڈالا جانے والا ڈاکا گزشتہ دو برس سے جماعت کو توڑنے کے زیرِ عمل مذموم سلسلے کی ہی کڑی ہے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو توڑنے کیلئے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کو قائدین سمیت جیلوں میں ناحق قید کیا گیا، بانی چیئرمین عمران خان کو ناحق قید کر کے بیہودہ ٹرائلز میں سزائیں سنانے سے لے کر پارٹی سے بلے کا نشان چھین لینے تک ہر قسم کا غیر آئینی و غیر قانونی حربہ آزمایا گیا، فارم 47 کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے ننگی بدمعاشی سے عوام کے جائز مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پنجاب اور مرکز میں تحریک انصاف سے حکومت سازی کا حق چھینا گیا۔

    انہوں ںے کہا کہ جعلی فارم 47 کی بنیاد پر جعلی حلف اٹھانے والوں سے غیر آئینی طریقے سے ریاست اور جعلی حکومت کے سربراہان کو ‘سلیکٹ’ کروا کر قوم پر مسلط کر دیا گیا، تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سمیت تمام حقوق سے محروم کردینے کے بعد بھی ریاستی شرانگیز ملک کو آئین و جمہوریت کی قتل گاہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے برعکس ایوانوں کو عوام کے مسترد شدہ کرداروں کے حوالے کر کے جمہوریت اور دستور کی کھلی توہین کا سلسلہ بلاروک جاری ہے، عوامی منشاء کی پامالی کا سلسلہ ملک کو نہ صرف سیاسی عدم استحکام کی جانب دھکیلے گا بلکہ معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار کرنے کا سبب بنے گا، ریاستی سرپرستی میں مجرموں کو ملک کی باگ دوڑ تھمانے کا نتیجہ عوام کا ریاست پر اعتماد مجروح کرنے اور عوام کو نظام سے متنفر کرنے کی صورت سامنے آئے گا۔

    تحریک اںصاف کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ عوامی مینڈیٹ اور دستور کی سرعام پامالی کانوٹس لے اور اس سلسلے کو فی الفور روکنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.