تازہ تر ین

انسداد انتہا پسندی؛ پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے

اسلام آباد: پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کروا دیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا۔ اس حوالے سے منفی سرگرمیں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔

بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔ باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دُور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain