تازہ تر ین

بجلی گیس مہنگی، پرچون فروشوں پر ٹیکس، آئی ایم ایف نے یقین دہانیاں مانگ لیں

آئی ایم ایف نے حکومت سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے اور پرچون فروشوں پر ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانیاں مانگ لیں۔آئی ایم ایف معاہدے سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے پر اعلیٰ سطحی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔مالیاتی ادارے کے مشن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ سطح کی یقین دہانیاں کروائی جائیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پرچون فروشوں کے حوالے سے اسکیم کا اعلان بھی چاہتا ہے۔اس حوالے ذرائع نے بتایا کہ ، ایف بی آر اسکیم آئندہ بجٹ میں لانچ کرنے پر قائل کرنے میں مصروف ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں نے 600 ارب روپے سرپلس ریونیو پیدا کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر 30 جون 2024 تک 9415 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلے گا۔اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ایک اور طویل مدتی بیل آؤٹ پیکج کی غیر رسمی درخواست کرے گا، آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر رسمی درخواست کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain