تازہ تر ین

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی

گجرات کے قصائی مودی کے زیر سایہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”ایسرچ اینڈ اینالسزز ونگ“ (R&AW) کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ (Rogue Assassins Wing) بن گئی ہے.

بھارت میں سرکاری تفتیش کے مطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے.

ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تھا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ان ایجنٹوں کی براہ راست سربراہی نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔

بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو ”روگ ایجنٹ“ (قابو سے باہر ایجنٹ) قرار دے کر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

بھارتی ایجنسی ”را“ (ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ) کی بجائے اب ”روگ اساسن ونگ“ (قابو سے باہر قاتلوں کا گروہ) بن چکی ہے۔

بھارت کی جانب سے اس سازش کا اقرار دنیا میں کی گئی قتل کی وارداتوں سے پردہ اٹھا رہا ہے۔

 

بھارتی ایجنسی را مودی کے ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہو کر شدت پسندی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔

امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا۔

 

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

مذکورہ سکھ لیڈر بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں کا سخت ترین ناقد ہے ۔

مودی کے زیر سایہ چلنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا ایک گروہ بن چکی ہے۔

شو ہر سے عید کی شاپنگ نہ کرانے پر جھگڑا ،بیوی کی خودکشی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain