Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمران خان کی طرح تین قیدیوں کیلئے طبی سہولیات آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
    • ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی
    • 27 ستمبر کا احتجاج اٹل’فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
    • تیسرا ٹیسٹ: پاکستان 133 رنز پرڈھیر’انگلینڈ 4وکٹ پر 156رنز
    • حکومت تیسری مرتبہ ایل این جی کارگوخریدنے میں ناکام
    • وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد
    • پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

    By Khabrain Newsمارچ 25, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مین قرارداد منظور ہو گئی ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 14 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

    یہ قرارداد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک امریکی قرارداد مسترد
    ہونے کے تین دن بعد منظور کی گئی ہے۔ امریکی قرارداد میں حماس پر بھی جنگ کی ذمہ داری ڈالی گئی تھی۔

    تاہم پیر کو منظور ہونے والی نئی قرارداد اس سے مختلف ہے۔ نئی قرارداد سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین نے پیش کی۔

     

     

    قرارداد کی منظوری سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قرارداد کو ویٹو کر دے۔ تاہم امریکہ نے ایسا کرنے سے گریز کیا جس کی بدولت قرارداد منظور ہوگئی۔

    الجزیرہ ٹی وی کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے جو بعد ازاں مستقل جنگ بندی پر منتج ہوگی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویترس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس قرارداد پر عمل ہونا چاہیے، ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔

    اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامسن نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ”ڈیل“ کو قبول کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا امریکہ قرارداد میں موجود ہر بات سے اتفاق نہیں کرتا، اسی لیے اس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

     

     

    سلامتی کونسل کے جن غیر مستقل اراکین نے قرارداد پیش کی ان میں الجیریا، گیانا، ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق، سیرالیون، سلوانیہ، جنوبی کوریا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

    قرارداد میں کیا ہے

    اقوام متحدہ کی قرارداد میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی دونوں مطالبات کیے گئے ہیں۔

    قراراد میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں فوری جنگ بندی کی جائے جو بعد میں پائیدار جنگ بندی پر منتج ہونی چاہیے۔

    تمام یرغمالیوں کو غیرمشروط اور فوری طور پر رہا کردیا جائے اور ان کی طبی اور انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ان تک رسائی دی جائے۔

    تمام فریقین اپنی قید میں موجود افراد کے حوالے سے عالمی قوانین کے عمل درآمد کریں۔

    ’قراردادر پر عملدرآمد میں ناکامی ناقابلِ معافی ہوگی‘

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے زور دیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا جائے اور مزید کہا کہ اس میں ’ناکامی ناقابل معافی ہوگی‘۔

    انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’سلامتی کونسل نے ایک طویل انتظارکے بعد ابھی غزہ کے بارے میں قرارداد کی منظوری دی ہے، جس میں فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس قرارداد پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ناکامی ناقابل معافی ہوگی‘۔

    امریکہ کی مخالفت نہ کرنا اسرائیل سے اختلافات کی نشانی؟

    امریکی تجزیہ کار جولین بورگر کا کہنا ہے کہ قرارداد کی مخالفت نہ کرنا نیتن یاہو حکومت کے ساتھ بائیڈن انتظامیہ کے اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے اس اصرار پر کہ اسرائیلی افواج رفح حملے کے لیے آگے بڑھیں گی، یہ انسانی امداد کی فراہمی میں مسلسل اسرائیلی رکاوٹ پر واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس قرارداد میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے باقی ماندہ عرصے کے دوران عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک ”دیرپا جنگ بندی“ کا باعث بنے گی۔

     

     

    جولین کے مطابق امریکہ کی طرف سے کی گئی ترمیم میں روسی اعتراضات میں لفظ ”دیرپا“ کو ”مستقل“ سے بدل دیا گیا تھا۔ لفظ ”مستقل“ کو بحال کرنے کی روسی کوشش کو 11 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ پیر کی صبح آخری لمحات میں، امریکا نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک ترمیم کا مطالبہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں چیمبر فلور پر سفارت کاروں کی فوری ملاقاتیں ہوئیں، لیکن جب یہ واضح ہو گیا کہ ترمیم کی مخالفت ہوگی تو امریکہ نے مطالبے کو ترک کر دیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

      نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا

      7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.