تازہ تر ین

ججز خط معاملہ، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات مسترد کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکومتی اعلان مکمل طور پر مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں چھ ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدلیہ میں ایگزیکٹیو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا۔

ان ججز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہو رہی؟

جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس بلایا اور اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب حکومت نے اس معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقااتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا، جس کیلئے سابق جج تصدق جیلانی اور سابق جج ناصرالملک کے نام زیرغور ہیں۔

کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا تفصیلی اعلامیہ کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain