تازہ تر ین

بارشوں کی تباہی، بلوچستان میں 17، خیبرپختونخوا میں 36 افراد جاں بحق ہوچکے

ملک میں بارشوں کی تباہی جاری ہے، حالیہ برسات کے دوران مختلف حادثات میں بلوچستان میں 17 اور خیبرپختونخوا میں 36 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے، ملبے تلے دبنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے اب تک سترہ افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہو گئے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

سوراب ، پشین ، ڈیرہ بگٹی، لورالائی ، کیچ ، گوادر ، چاغی اور چمن میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 17افراد جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ، چھتیں گرنے اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 36 افراد جان سے گئے جبکہ 53 خواتین اور بچوں سمیت افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain