تازہ تر ین

برائی کی جڑ ایران کا مقابلہ کرنے کیلیے نیٹو آگے آئے؛ اسرائیل

تل ابیب: اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ ہوکر اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے جرمنی کے “ایکسل اسپرنگر” نیٹ ورک کو انٹرویو میں شکوہ کیا کہ یورپی ممالک کے رہ نما ایران کی طرف سے لاحق خطرات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔

اسرائیلی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یوکرین جنگ میں روس کو ہزاروں ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔
صدر اسحاق پرزوگ نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے بیدار ہوجا ئیں۔ نیٹو ممالک اس برائی کی جڑ (ایران) کا ابھی مقابلہ نہیں کریں گے تو یورپ کا مستقبل خطرے میں ہے۔

اسرائیلی صدر نے نے امریکی سینیٹر چک شومر کے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاسی رہ نما اسرائیل کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ یہ اسرائیلی عوام اور سیاسی ادارے پر چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے متعدد بار ایران پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے حملے کی دھمکیاں دی ہیں اور اس ماہ شام میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بھی بنایا جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرز سمیت متعدد افسران جاں بحق ہوگئے تھے۔

جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر 300 کے قرین ڈرونز اور میزائل حملے کیے تھے جواباً اسرائیل نے بھی ایران کے شہر اصفہان کے فوجی بیس کے نزدیک ڈرونز حملے کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain