تازہ تر ین

اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ

لاہور: تھانہ سبزہ زار کی حدود میں اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ اور ایس ایچ او سبزہ زار پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر موجود ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ایس ایچ او سبزہ زار کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ایس ڈی پی او سبزہ زار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل بھی دے دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain