Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ ساڑھے 4 لاکھ روپے کے قریب گیا
    • پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیش گوئی
    • کیپ وردے کے ووزینہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے گول کیپر بن گئے
    • محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر
    • جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے
    • اُن لوگوںکو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں”آپ زندہ ہیں”:وسیم اکرام
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

    By Khabrain Newsمئی 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی ہمیشہ کی طرح مسلم دشمنی میں زہر آلود تقاریر کررہے ہیں۔

    مسلمانوں سے نفرت بی جے پی کے منشور کا لازمی جزو ہے، جسے الیکشن مہم میں مودی کی جانب سے بڑھ چڑھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف زہر آلود تقریر کر کے اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں مصروف ہیں۔ انتہا پسند مودی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے بھارتی میڈیاکی جانب سے مودی کی نفرت انگیز تقاریر پر مجرمانہ خاموشی مگر عالمی میڈیا نے اسے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مودی نے انتخابی مہم میں براہ راست مسلم مخالف بیانات دے کر ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دیا جو کہ بھارتی انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے انتخابی ضابطوں کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیوں کے باوجود بھارتی الیکشن کمیشن کی خاموشی لمحہ فکر ہے۔
    انتخابی مہم کے نام پر کی جانے والی تقریر میں مودی نے مسلمانوں کو براہ راست نشانے پر رکھتے ہوئے انہیں در انداز کہا ہے، جن میں بنگلا دیش اور میانمر کے پناہ گزین مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مودی کی جانب سے پروپیگنڈا کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں کو بھڑکایا گیا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد بھارت میں مسلسل بڑھ رہی ہے جو ہندوؤں کی آبادی کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حقیقت میں بھارت میں مسلمانوں کی شرح پیدائش دیگر اقلیتوں میں سب سے زیادہ تیزی سے گر رہی ہے جو کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں تقریباً نصف رہ گئی ہے جب کہ مودی سرکار مسلمانوں کی آبادی کے حوالے سے غلط اعداد و شمار پیش کرکے بھارت کو درپیش اصل مسائل کی جانب سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بی جے پی اپنی ہندو قوم پرست پالیسیوں سے مذہبی منافرت کو بڑھا رہی ہے۔ جس سے عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد سیکولر ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوتا ہے۔ مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو آگ لگانا، ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور ان کی نسل کشی کے لیے کھلے عام مطالبات سرفہرست ہیں۔

    دی وائر کے مطابق بی جے پی کے 10 سالہ دور حکومت کے دوران بھارت میں اسلامو فوبیا اور مہلک فرقہ وارانہ تصادم کو ہوا ملی ہے۔

    اُدھر امریکا میں مسلم شہری حقوق کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بھی مودی کی مسلم مخالف تقریر کی بھرپور مذمت کی ہے۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ مودی کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہیں لیکن انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے بالکل بھی حیران کن نہیں۔ مودی کی انتہا پسندی نہ صرف مسلمانوں بلکہ خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محسنی اژه‌ای دوبارہ ایران کے عدلیہ سربراہ مقرر

      جاپان سے منسلک 10 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے

      کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.