Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • سمریتی مندھانا بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
    • سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا
    • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار 21 کیسز سامنے آگئے
    • کیمرون گرین جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
    • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے
    • پی ٹی آئی مارچ اور دھرنا ختم کرے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار : وزیراعظم شہباز شریف
    • آئرلینڈ، اسرائیل فٹبال میچ میں تھوکنے کے واقعے کی یوئیفا تحقیقات کرے گا
    • یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فرانس مزید 3.36 ملین ڈالر فراہم کرے گا
    • خلیجی ممالک میں تیل کی سپلائی بحال عالمی منڈی میں قیمتیں کریش کرگئیں
    • NCCIA نے پوچھ گچھ کے بعد بھی محمد رضوان کا موبائل فون واپس نہیں کیا
    • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ پابندیاں 10 روز تک برقرار رہیں گی
    • فلائی دبئی کے واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، امریکی نائب صدر
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی

    By Khabrain Newsمئی 16, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سیزن آم کی برآمد کا ہدف 25 ہزار ٹن کم کرکے ایک لاکھ ٹن مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔

    آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان میں آم کے باغات پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے پیداوار میں نمایاں کمی کا سامنا ہے اور ایکسپورٹ کوالٹی کا آم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی ایکسپورٹ کا ہدف پورا نہ ہوسکا، اس سال ایکسپورٹ کا ہدف ایک لاکھ ٹن رکھا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال ایکسپورٹ کا ہدف ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن تھا تاہم آم کی ایکسپورٹ ایک لاکھ ٹن رہی، رواں سیزن ایک لاکھ ٹن ایکسپورٹ سے 90ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

    وحید احمد نے کہا کہ اس سال افغانستان کے راستے سینٹرل ایشیائی ممالک اور ایران کی مارکیٹ کو مستحکم کیا جائے گا جبکہ چین کی مارکیٹ جہاں گزشتہ سیزن سے ایکسپورٹ کا آغاز ہوا اس سال والیوم بڑھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، اس کے ساتھ آسٹریلیا، جاپان، امریکا جیسی ویلیو ایڈڈ مارکیٹ میں بھی ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کریں گے، رواں سیزن ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ترکی اور مشرق بعید کے ملکوں میں پاکستانی آم کی پروموشن کی جائے گی۔

    وحید احمد نے کہا کہ اس شعبے کو مہنگی بجلی گیس، ٹرانسپورٹیشن، باغات کی دیکھ بھال، زرعی ادویات اور پانی کے انتظام کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے جس سے ایکسپورٹ کے لیے مسابقت مشکل ہورہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آم کی پیداوار کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مسلسل تیسرے سال آم کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں 18 لاکھ ٹن آم پیدا ہوتا ہے جس میں سے 70 فیصد پنجاب، 29 فیصد سندھ اور ایک فیصد خیبرپختون خوا میں پیدا ہوتا ہے، اس سال موسمیاتی اثرات کی وجہ سے پنجاب کی پیداوار 35 سے 40 فیصد جبکہ سندھ کی پیداوار 20فیصد تک کم ہے جس سے مجموعی پیداوار 6لاکھ ٹن تک کم رہنے کا خدشہ ہے، پنجاب میں موسمیاتی اثرات کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 5لاکھ ٹن جبکہ سندھ میں ایک لاکھ ٹن کمی کا سامنا ہے اس طرح مجموعی پیداوار 18لاکھ ٹن کے اوسط کے مقابلے میں 12لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے یہ تخمینہ پیداوار کے آغاز پر لگایا گیا ہے اور سیزن آگے بڑھنے پر اس میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔

    وحید احمد نے کہا کہ آم سمیت پھلوں کی کاشت اور زرعی شعبہ پر موسمیاتی اثرات ہر سال بڑھ رہے ہیں، موسم سرما کا دیر تک رہنا، بارشیں اور ژالہ باری کے بعد اب سخت گرمی کی لہر نے موسم کے ساتھ زرعی بیماریوں کے پیٹرن کو تبدیل کردیا ہے۔ زرعی شعبہ کو موسمیاتی اثرات سے بچانے کے لیے وفاق اور صوبوں کی سطح پر اقدامات کا فقدان ہے بالخصوص تحقیق کے زریعے آم سمیت دیگر اہم پھلوں کے باغات کو موسم کی سختیوں کے قابل بنانا اور موسمیاتی اثرات کیو جہ سے بیماریوں سے مزاحمت کی قوت میں کمی کو دور کرنے کے لیے تحقیق پر مبنی حل فوری تلاش کرنے ہوں گے بصورت دیگر آم کی پیداوار اور ایکسپورٹ خطرے میں پڑی جائے گی۔

    وحید احمد نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں زرعی تحقیق کے مراکز کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہوگی کیونکہ آنے والے سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مزید بڑھ جائیں گے تا وقتیکہ کہ کسانوں کو تحقیق پر مبنی حل نہ مہیا کیے جائیں، آم کی پیداوار اور ایکسپورٹ جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والی آم کی نئی ورائٹیز کے لگائے جائیں اسی طرح موسمیاتی اثرات کی وجہ سے شدت اختیار کرنے والی بیماریوں کی روک تھام اور موزوں زرعی ادویات کی فراہمی بھی وقت کی ضرورت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.