Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مری میں جدید ترین اسمارٹ ٹرام چلانے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsجون 6, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: مری میں جدید ترین اسمارٹ ٹرام چلانے پر اتفاق کر لیا گیا جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے 15 روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی۔

    ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں 1500 سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی، پارکنگ پلازہ سے سیاح جدید ٹرام پر مری تک آ جا سکیں گے۔

    مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دنیا کی بہترین اسٹریٹ کے ماڈل پر مری اسٹریٹ قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجٹل کاوئنٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

    اجلاس میں مری ٹریفک منیجمنٹ کے پلان کی منظوری دی گئی جبکہ مری کیبل کار سروس مرمت کے بعد بحالی فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے ساملی ٹی بی سینی ٹوریم کی اپ گریڈ یشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی جبکہ اسپیشل افراد کے لیے مخصوص ٹائلٹ اور کڈز ریسٹ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے مال روڈ پر اسپیشل افراد اور بزرگوں کے لیے وہیل چیئر سینٹر قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔

    سیاحوں کے لیے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹ بنائے جائیں گے جبکہ انٹرٹینمنٹ پارک اور گلمپنگ پوڈویلج کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری کی 12 روڈز کی تعمیر و توسیع 90فیصد سے زائد مکمل کرلی گئی، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا گیا۔ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران زخمی اہلکاروں کی مالی امداد کی اصولی منظوری دی گئی، مری اور گرد ونواح میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے موجودہ سسٹم اور دریائے جہلم سے واٹر سپلائی اسکیم پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح و ضرورت کے پراجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں، موٹر وے ہم نے بنائیں اور دوسرے روکتے رہے، پراجیکٹس کے ریکارڈ قائم کیے، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ کورین کمپنی کی بنی سڑک 10 سال خراب نہیں ہوئی لیکن ماضی میں موٹر وے کو تباہ کر دیا گیا، قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.